جلسہ رکوانے کیلئے حکومت نے اوچھے ہتھکنڈے شروع کر دیئے ، بیرسٹر سیف

08 ستمبر ، 2024

پشاور(صباح نیوز)مشیر ِ اطلاعات خیبر پختو نخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ سارے پنجاب کی پولیس اسلام آباد میں تعینات ہے، پی ٹی آئی کا جلسہ رکوانے کے لئے حکومت نے اوچھے ہتھکنڈے شروع کئے ہیں۔بیرسٹر سیف نے اپنے بیان میں کہا کہ مریم نواز نے پنجاب پولیس کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایات کی ہیں، پنجاب کو کچے کے ڈاکو کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور جلسے میں شرکت کے لئے جانے والے قافلے کی قیادت کریں گے۔