نوجوان 8ستمبر کو اپنے ووٹ کے تحفظ کیلئے نکلیں ، عمر سرفراز چیمہ

08 ستمبر ، 2024

لاہور( این این آئی) سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا یہ کہ پاکستان کا 65فیصد نوجوان اس ملک کا مستقبل اور معمار ہے ،سب نے8فروری کو اپنا فیصلہ دیا اب نوجوان ایک بار پھر8ستمبر کوباہر نکلیں اور اپنے ووٹ کا تحفظ کریں ۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوجوان کھڑا ہو اور اپنے ووٹ کی حفاظت کرے ۔ جیل میں ابھی بھی ڈیتھ سیل میں رہ رہا ہوں ،بی کلاس کی سہولت تک نہیں دی گئی۔