غزہ، بمباری میں 61شہید، اسرائیلی دہشتگرد کیخلاف اسلامی اتحاد تشکیل دیا جائے، ترکیہ

08 ستمبر ، 2024

کراچی (نیوز ڈیسک) غزہ پر اسرائیلی بمباری میں 48گھنٹوں کے دوران خواتین اور بچوں سمیت مزید 61فلسطینی شہید اور 160سے زائد فلسطینی زخمی ہوگئے،اسرائیلی جنگ 12ویں ماہ میں داخل ہوگئی ، اسرائیلی طیاروں نے پناہ گزینوں کے اسکول، پناہ گزین کیمپوں اور رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا ،غزہ کے شہر خان یونس کے اسپتال میں ایک اور بچہ غذائی قلت سے دم توڑ گیا ، ترک صدر رجب طیب ایردوان نے اسرائیل کی ریاستی دہشتگردی کیخلاف اسلامی اتحاد تشکیل دینے کا مطالبہ کردیا ہے ، جنوبی لبنان میں اسرائیلی طیاروں کی بمباری سے ہنگامی ادارے کے عملے کے 3اہلکار شہید اور دو زخمی ہوگئے۔