خانیوال:پیشی کیلئے بخشی خانے لایا گیا ملزم ہسپتال میں چل بسا

08 ستمبر ، 2024

خانیوال (نمائندہ جنگ) پیشی کیلیے بخشی خانے لایا گیا ملزم ہسپتال منتقل، دوران علاج چل بسا، تھانہ سٹی میں چیک ڈسانر کے مقدمے کے ملزم عمران کو جیل سے عدالت میں پیشی کے لیے بخشی خانہ لایا گیا، جہاں اس کی طبیعت خراب ہو گئی، فوری طور پر اسے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال پہنچایا گیا، دوران علاج ملزم عمران انتقال کر گیا، ورثا نے احتجاج شروع کر دیا، ان کا موقف تھا کہ پولیس نے ملزم کو وقت پر ہسپتال نہیں پہنچایا اور ہسپتال میں اسے لاوارث کے طور پر سلوک کیا گیا، جس سے عمران کی موت واقع ہو گئی، پولیس نے ملزم کی لاش پوسٹ مورٹم کے لیے منتقل کر دی، پوسٹ مورٹم کے بعد موت کی وجہ معلوم ہو سکے گی۔