لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک،نمائندہ جنگ) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام ختم نبوت کا دفاع کرنا جانتے ہیں، بڑے لوگوں کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرلینا چاہیے، عالمی برادری کو پیغام دیناچاہتا ہوں اسرائیل کا وجود تسلیم نہیں کیاجاسکتا، قوم باغی ہو چکی ،امن، معیشت نہیں تو ٹیکس کیسا؟ملک کو سنبھالو، مدارس کی ایک اینٹ بھی گری تو تمھارا اقتدار زمین بوس ،ملک چھوڑنے پر مجبور نہ کردیا تو میرا نام فضل الرحمن نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں مینارِ پاکستان پر گولڈن جوبلی ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کانفرنس سے لیاقت بلوچ،قاری حنیف جالندھری ،عبدالغفورحیدری، اسعد محمود،حافظ ابتسام الٰہی ظہیر مفتی تقی عثمانی ،، پروفیسر ساجد میر، مولانا محمد امجد خان،، عبدالخبیر آزاد، ڈاکٹرصاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر سمیت ملک بھر سے تعلق رکھنے والے بیالیس سے زائد مقررین نے خطاب کیا۔ مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ فلسطین میں اسرائیل کا ظلم و بربریت جاری ہے، حماس کے مجاہدین فلسطین کی آزادی کے لیے آگے بڑھیں۔ملکی صورتحال پر مولانا نے کہا بلوچستان، خیبرپختونخوا میں حکومت کی رٹ ختم ہوچکی ہے، امن نہیں دے سکتے تو ٹیکس کس بات کا لیا جارہا ہے ۔انھوں نے کہا ہمارا تحمل دیکھو، ابھی ہم نے تمھیں نشانے پر نہیں رکھا، مدارس کی ایک اینٹ بھی گری تو تمھارا اقتدار زمین بوس کردینگے، قائد اعظم نے یہودی بستیوں کو غیرقانونی اور اسرائیل کو برطانیہ کا ناجائز بچہ قرار دیا ،ہم اسے کیسے تسلیم کرسکتے ہیں ،فلسطینیوں کیساتھ کھڑے ہیں، اگلی تحریک سود کیخلاف ہوگی ،قوم متحد ہوجائے۔ علمائے کرام نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ہم ختم نبوت اورتحفظ ناموس رسالت قانون کےچوکیدارہیں، سپریم کورٹ تفصیلی فیصلہ جاری کرے اور اسکے خلاف اپیلیں بنھی فوری نمٹائے۔ فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اگر چیف جسٹس نے اپنی غلطی کا اعتراف کیا اور اپنا فیصلہ تبدیل کرنے کی آمادگی ظاہر کی تو، قوم منتظر ہے کہ تفصیلی فیصلہ جلدی آئیگا۔ ہم امید کرتے ہیں کہ تفصیلی فیصلہ بھی علما کو اعتماد میں لیکر کیا جائے گا۔ علما کی رائے کو نظر انداز کرکے آپ نے پہلے غلطی کی۔ تفصیلی فیصلہ کرتے وقت اِس غلطی کو نہ دھرائیں۔ انہوں نے کہا کہ وہاں حکومت کی رٹ ختم ہوچکی اور مسلح قوتیں اپنی رٹ مضبوط کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2018 کا الیکشن ہوا، اب 2024 کا الیکشن ہوا، دونوںکے نتائج دھاندلی کی پیداوار ہیں۔ ہم دونوں انتخابات کے نتائج کو تسلیم نہیں کرتے۔
اسلام آباد ملٹری اکاونٹنٹ جنرل نے سی ایم اے میں مبینہ کرپشن سمیت دیگر الزامات ثابت ہونے پر جونیئر آڈیٹر...
کراچی امریکی اخبار نے اپنے مضمون میں لکھا ہے کہ کیا وجہ ہے کہ ٹرمپ جیت گئے ، ٹرمپ نے یہ ظاہر کیا ہے کہ ملک کے...
لندنمسلم لیگ کے صدر نواز شریف نے لندن سے روانگی کے موقع پر کہا کہ جنیوا جارہا ہوں، واپس آکر بات کروں گا۔نواز...
واشنگٹن امریکی انتخابات میں پاکستانی نژاد سمیت فلسطین عرب نمائندے بھی کامیاب ہوگئے۔ امریکا کے صدارتی الیکشن...
کراچی امریکی الیکشن پر جیو کی خصوصی نشریات میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی، رؤف حسن نے کہا ہے کہ ہم نے...
کراچی نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی کامیابی کا سہرا ایلون مسک کے سر سجاتے ہوئے اسپیس ایکس کے مالک کو...
کراچی بازی پلٹانے والی 7ریاستوں میں ٹرمپ نے میدان مار لیا ، ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا میں بازی پلٹا نے والی...
اسلام آبادانتخابی معرکوں کے دوران پاکستان جیسے ممالک میں فریقین کے درمیان ایک دوسرے کی کردار کشی کرنے کیلئے...