PHAگورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی انضمام ؛ تجویزنا قابل عمل قرار

08 ستمبر ، 2024

اسلام آ باد( رانا غلام قادر ) فیڈرل گو ر نمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی نے پا کستان ہا ہاؤسنگ اتھارٹی فاؤندیشن کے ساتھ انضمام کی تجویز پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے قانونی نکات اٹھادیے ہیں۔اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن احمد حسن نے وزارت ہاؤسنگ و تعمیرات کے ڈائریکٹر پالیسی جا وید اکبر شیخ کے نام خط میں واضح کیا ہے کہ قانونی طور پر دونوں اداروں کا انضمام ممکن نہیں ۔ یاد رہے کہ کابینہ کی کمیٹی برائے ریاستی ملکیتی ادارے ( SOES) نے 27اگست کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا تھا کہ پا کستان ہاؤسنگ اتھارٹی فاؤنڈیشن( PHA) کو فیڈرل گو رنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی ( FGEHA) میں ضم کرنے کا جائزہ لیا جا ئے۔ اس انضمام کا جائزہ لینے کیلئے وزارت ہاؤسنگ نے ایڈیشنل سیکرٹری کی سر بر اہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔ تاہم اس کمیٹی کے اجلاس سے قبل ہی فیڈرل گو ر نمنٹ ایمپلا ئز ہاؤسنگ اتھارٹی نے وزارت کو خط لکھ دیا ہےجس میں اس انضمام کی تجویز کو نا قابل عمل قرار دیدیا ہے۔خط میں اتھارٹی نے موقف اختیار کیا کہ ہم نے انضمام کی تجویز پر لیگل کنسلٹنٹ سے قانونی رائے لی ہے۔ لیگل کنسلٹنٹ کے مطابق لیگل فریم ورک دونوں اداروں کے انضمام کی اجازت نہیں دیتا۔جس کی دلیل یہ دی گئی کہ فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی ایک STATUTORY (قانونی )باڈی ہے جو ایف جی ایچ اے ایکٹ2020کے تحت قائم ہےجس کا مقصد وفاقی حکومت کے ملازمین کیلئے ہاؤسنگ اسکیمیں ڈویلپ کرنا ہے۔۔ دوسری جانب پی ایچ اے فاؤنڈیشن ایک نان پرافٹ کمپنی ہے جوکمپنیز ایکٹ 2017کی سیکشن 42کے تحت قائم کی گئی ہے جس کا مقصد کم اآ مدنی والے طبقات کو رہائش کی سہولت فر اہم کرنا ہے۔کمپنیز ایکٹ2017کے تحت انضمام صرف ایس ای سی پی ے پاس رجسٹرڈ کمپنیوں کے در میان ہی ہوسکتا ہےجبکہ فیڈرل گو ر نمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کمپنی نہیں بلکہ ایکSTATUTORY قا نونی باڈی ہے۔قانونی طور پر اس کا پی ایچ اے فاؤنڈیشن سے انضمام نہیں ہوسکتا۔خط میں کہا گیا ہے کہ ماضی میں اسی طرح کی ایک تجویز آئی تھی کہ نیشنل کنسٹرکشن لمیٹڈ کو ایف جی ایچ اے میں ضم کردیا جا ئے لیکن ایس ای سی پی نے اس تجویز سے اتفاق نہیں کیا تھا۔خط میں کہا گیا ہے کہ کپنیز ایکٹ 2017نان پرافٹ کمپنیزکے انضمام کیلئے بعض شرائط کا تعین بھی کرتا ہےجن پرعمل کرنا لازمی تقاضا ہے۔ایکٹ کے تحت اگر کسی کمپنی کو بند کرنا مقصود ہو تو اسے یا تو اسی مقصد کیلئے بنائی گئی کمپنی میں ضم کیا جا ئے گا یا پھر اسے فروخت کیا جا ئے گا۔