اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) ایک خاتون بیو رو کریٹ جنسی ہراسیت ( sexual harassment)کی شکایت لے کر مقام کار پر خواتین کو ہراسیت سے تحفظ دینے کیلئے بنائی گئی وفاقی محتسب کے پاس پہنچ گئیں انہوں نے ایک سینئیر سیکریٹری پر ملزم سے تعاون کا بھی الزام لگایا۔ ابتدائی سماعت کے بعد وفاقی محتسب نے ان کی شکایت با قاعدہ سماعت کیلئے منظور کرلی ۔ ذ رائع کے مطابق پا کستان ایڈ منسٹر یٹو سروس کی گریڈ 18 کی افسر نورش صباح نے محمد عثمان قیوم کے خلاف درخواست دائر کی ہے۔ 3ستمبر کی سماعت میں انہوں نے خود حاضر ہو کر بیان کیا کہ انہیں شدید نوعیت کی جنسی ہراسیت کا سامنا ہے۔انہوں نے ایک سینئیر سیکرٹری پر بھی الزام لگایا ہے کہ وہ ملزم سے مل کر انہیں عتاب کا نشانہ بنا رہے ہیں کیونکہ انہوں نے ملزم کا مطالبہ ماننے سے انکار کیا تھا۔عدالت نے ا ن کی شکایت با قاعدہ سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے ملزمان کو گیارہ ستمبر کی حاضری کیلئے نوٹس جاری کردیے ۔ملزمان کو نو ٹس کی وصولی کے بعد پانچ دن کے اندر تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ خاتون بیورو کریٹ اب ایک وزارت میں سیکشن افسر کے عہدے پر تعینات ہیں۔
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کیلئے سعودی عرب کے شہر ریاض پہنچ گئے، ریاض کے رائل...
کراچی صدرمملکت آصف علی زداری وطن واپس پہنچ گئے ۔ صد رآصف علی زرداری خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی پہنچے اور...
اسلام آباد حکومت نے اتوار کو 24؍ سے زائد ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورکس کو بلاک کرنے کا 6؍ گھنٹے کا ٹرائل کیا۔ یہ...
کراچی امریکاکے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ سابق سفیر اور ری پبلکن پارٹی کی صدارتی نامزدگی کی دوڑ میں...
اسلام آباد حکومت پنجاب نے صوبہ میں دھند اور کہر سے نمٹنے کیلئے 16نکاتی ایکشن پلان مرتب کیا ہے جس میں تمام...
اسلام آ باداسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی تنظیم نو کا فیصلہ کر لیا،تنظیم نو...
لاہور پنجاب میں بڑے زمینداروں پر ’’سپر ٹیکس ‘‘ لگانے کے حوالے سے ’’پنجاب ایگریکلچرانکم ٹیکس بل 2024‘‘کو...
اسلام آبادوزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز جیتنے پر...