اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد)چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے کہا ہے کہ چینی کمپنیاں CPEC کے علاوہ بھی توانائی شعبے میں حصہ ڈالیں،چینی سفیر کاکراچی نیوکلیئر پاور پلانٹسK-2 ‘K-3 کا دورہ‘ توانائی کمپلیکس کے سکیورٹی انتظامات کی تعریف ،چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹس K-2اور K-3کا دورہ کیا۔ وہ پہلے چینی سفیر ہیں جنہوں نے پاکستان میں آپریشنل جوہری بجلی پلانٹس کا دورہ کیا۔ اس سے قبل نومبر 2013ء میں چینی سفارتکار سن وی ڈونگ جو اس وقت بھی پاکستان میں چین کے سفیر تھے نے ساحل سمندر کے پیراڈائز پوائنٹ کراچی میں چینی ڈیزائن کردہ جوہری توانائی مراکز کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں شرکت کی تھی۔ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن نے چینی سفیر کو K2 ، K3 جوہری توانائی پراجیکٹس کے بارے میں بریفنگ دی جو بالترتیب مئی 2021ء اور اپریل 2022ء سے مجموعی طور پر 2200 میگاواٹ صاف اور سستی توانائی پیدا کر رہے ہیں۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے چینی سفیر نے ان منصوبوں کی تکمیل پر چینی پاور کمپنی اور پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے ماہرین کے اشتراک کو سراہا۔ انہوں نے کراچی جوہری توانائی کمپلیکس میں تعینات چینیوں کے لئے بہترین سکیورٹی انتظامات کو سراہا اور چیئرمین پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے پاکستانی معاشرے کے مختلف طبقات کو فائدہ پہنچانے کے لئے پاک چین اسٹرٹیجک تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئےکہا کہ ’’چینی پاور کمپنیاں صرف CPEC منصوبوں تک محدود نہ رہیں بلکہ دونوں ممالک کے درمیان موجودہ اقتصادی بنیادوں کو مضبوط بنانے کے لئے سی پیک کے علاوہ منصوبوں بالخصوص توانائی کے شعبے میں بھی حصہ ڈالیں‘‘۔ چشمہ جوہری توانائی پلانٹ نمبر پانچ پر بات کرتے ہوئے انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان جاری مذاکرات کو سراہا اور اس پر عملدرآمد کے لئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی جس سے پاکستان کی جوہری توانائی پیدا کرنے کی صلاحیت میں مزید اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کراچی جوہری توانائی مرکز کے مضافات میں رہنے والی مقامی آبادی کے لئے سماجی بہبود کے اقدامات کو سراہا، ان کو آگے بڑھانے پر زور دیا اور چینی تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی چینی کمرشل کونسلر K2اور K3سائٹ کا دورہ کرینگے تاکہ ان یونٹس کا جائزہ لیں اور سماجی بہبود کے لئے درکار تعاون کو مربوط بنانے میں تعاون کریں۔
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کیلئے سعودی عرب کے شہر ریاض پہنچ گئے، ریاض کے رائل...
کراچی صدرمملکت آصف علی زداری وطن واپس پہنچ گئے ۔ صد رآصف علی زرداری خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی پہنچے اور...
اسلام آباد حکومت نے اتوار کو 24؍ سے زائد ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورکس کو بلاک کرنے کا 6؍ گھنٹے کا ٹرائل کیا۔ یہ...
کراچی امریکاکے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ سابق سفیر اور ری پبلکن پارٹی کی صدارتی نامزدگی کی دوڑ میں...
اسلام آباد حکومت پنجاب نے صوبہ میں دھند اور کہر سے نمٹنے کیلئے 16نکاتی ایکشن پلان مرتب کیا ہے جس میں تمام...
اسلام آ باداسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی تنظیم نو کا فیصلہ کر لیا،تنظیم نو...
لاہور پنجاب میں بڑے زمینداروں پر ’’سپر ٹیکس ‘‘ لگانے کے حوالے سے ’’پنجاب ایگریکلچرانکم ٹیکس بل 2024‘‘کو...
اسلام آبادوزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز جیتنے پر...