راولپنڈی(نیوز ایجنسیاں) بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے سپریم کورٹ کی جانب سے نیب ترامیم سے متعلق کیس کے فیصلے بعد 190ملین پائونڈ کیس میں بریت مانگ لی۔ہفتہ کو عمران خان کے خلاف 190ملین پائونڈ ریفرنس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی۔ دوران سماعت بانی پی ٹی آئی نے نیب ترامیم فیصلے کے بعد 190ملین پائونڈ ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کر دی۔وکیل بانی پی ٹی آئی نے کہاکہ نیب ترامیم فیصلے کے بعد 190ملین پائونڈ کا کیس بنتا ہی نہیں ہے، نیب ترامیم میں کابینہ کے تمام فیصلوں کو تحفظ حاصل ہے۔عمران خان کے وکیل نے کہاکہ سوال یہ ہے کہ نیب ترامیم کے بعد احتساب عدالت کا اس کیس میں دائرہ اختیار بنتا ہے یا نہیں۔دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ اگر عدالت کا اس کیس میں دائرہ اختیار ہے تو پھر بریت کی درخواست سنی جا سکتی ہے جس پر وکیل بانی پی ٹی آئی نے کہاکہ ہم نے عدالت کے دائرہ اختیار کو چیلنج ہی نہیں کیا ہے، عدالت کے دائرہ اختیار کا فیصلہ کرنا عدالت کی صوابدید ہے۔احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست بریت پر سماعت 10ستمبر تک ملتوی کر دی۔
اسلام آباد ذرائع کے مطابق بھارت کے مسلسل سخت رویئے کے خلاف پاکستان کی پالیسی موجودہ آئی سی سی سائیکل کے...
اسلام آباد مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق کی سربراہی میں ارکان...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی الیکشن متعلق سپریم کورٹ کے13جنوری کے مرکزی فیصلے اور اس فیصلے...
اسلام آباد وزارت سائنس و ٹیکنالوجی میں کمرشلائزیشن سیل قائم کر دیا گیا ہے۔ وزارت کے ذرائع کے مطابق اس سیل کے...
اسلام آباد پاکستان میں گندم کی گرتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر پیداوار میں کمی کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ 2024-25کے...
راولپنڈیبانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل آنے والے پی ٹی آئی رہنماؤں کو پولیس نے حراست...
کراچی جیو کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ “ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر رہنماتحریک انصاف، شیر افضل...
اسلام آباد وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ابھی ابھی باکو پہنچا ہوں، ایک ایسا شہر جو ثقافتوں اور...