اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) صدر مملکت آصف زرداری نے اسلام آباد میں جلسے، جلوس ریگولیٹ کرنے سے متعلق بل پر دستخط کر دیئے۔سمری قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کوموصول ہوگئی ،یہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا ، اسلام آباد میں بغیراجازت جلسے یا اجتماع پر 3 سے 10سال تک قید ہوگی۔دوسری جانب آج اسلام آباد میں تحریک انصاف کا جلسہ ہوگا، سنگجانی کے قریب ہونے والے جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں، مرکزی قیادت نے جلسہ گاہ کا دورہ کیا، اسلام آباد میں تحریک انصاف پاور شو کیلئے تیار ہے، جلسہ گاہ کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں، مرکزی قیادت نے جلسہ گاہ کا بھی دورہ کیا ہے، چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا اسلام آباد کی تاریخ کا سب سے بڑا پرامن جلسہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت نے اسلام آباد میں جلسے، جلوس ریگولیٹ کرنے سے متعلق بل پر دستخط کر دیئے۔ صدر مملکت آصف زرداری کی جانب سے دستخط کرنے کے بعد پرامن اجتماع و امن عامہ بل قانون کی شکل اختیار کرگیا ہے۔ صدر کے دستخط کے بعد سمری قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو موصول ہوگئی اور پرامن اجتماع و امن عامہ کا قانون فوری طور پر نافذ العمل ہوگیا ہے۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے گزٹ نوٹیفکیشن کیلئے ایم ڈی پرنٹنگ کارپوریشن کو خط بھی ارسال کر دیا ہے۔پر امن اجتماع و امن عامہ بل کے مطابق اسلام آباد میں بغیراجازت جلسے یا اجتماع پر تین سال کی قید ہوگی اور دوسری بار غیرقانونی جلسے یا اجتماع پر10 سال قید کی سزا ہوگی۔ ادھر اسلام آباد میں تحریک انصاف کا جلسہ آج ہوگا، سنگجانی کے قریب ہونے والے جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا اسلام آباد کی تاریخ کا سب سے بڑا پرامن جلسہ ہوگا، یہ لانگ مارچ یا دھرنا نہیں ہوگا، انتظامیہ راستے میں رکاوٹ نہ ڈالے۔ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نےکہا جلسہ میں رکاوٹ ڈالنے کیلئے نئی جگہ کا این او سی جاری کیا گیا، جیسے بھی ممکن ہو کارکن پہنچیں۔
اسلام آباد ذرائع کے مطابق بھارت کے مسلسل سخت رویئے کے خلاف پاکستان کی پالیسی موجودہ آئی سی سی سائیکل کے...
اسلام آباد مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق کی سربراہی میں ارکان...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی الیکشن متعلق سپریم کورٹ کے13جنوری کے مرکزی فیصلے اور اس فیصلے...
اسلام آباد وزارت سائنس و ٹیکنالوجی میں کمرشلائزیشن سیل قائم کر دیا گیا ہے۔ وزارت کے ذرائع کے مطابق اس سیل کے...
اسلام آباد پاکستان میں گندم کی گرتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر پیداوار میں کمی کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ 2024-25کے...
راولپنڈیبانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل آنے والے پی ٹی آئی رہنماؤں کو پولیس نے حراست...
کراچی جیو کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ “ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر رہنماتحریک انصاف، شیر افضل...
اسلام آباد وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ابھی ابھی باکو پہنچا ہوں، ایک ایسا شہر جو ثقافتوں اور...