اسلام آباد (فاروق اقدس) بھارت نے سابق صدرِ پاکستان جنرل پرویز مشرف کی خاندانی جائیداد کو نیلام کردیا ۔پرویز مشرف کی یہ خاندانی زمین ریاست اُترپردیش میں باغپت ضلع کے کوتانہ گاؤں میں تھی، جسے سرکار نے 2010 سے ”دشمن کی ملکیت“ قرار دے رکھا تھا، اس زمین کی بولی اس کی بنیادی قیمت سے ساڑھے تین گنا زیادہ لگائی گئی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک مقامی اعلیٰ سرکاری افسر نے بتایا کہ اس زمین کے لیے آن لائن بولیاں لگیں اور بنیادی قیمت سے کئی گنا زیادہ بولی لگی، اس زمین کی بنیادی قیمت 39 لاکھ 6 ہزار روپے(ایک کروڑ31لاکھ پاکستانی روپے)رکھی گئی تھی لیکن ساڑھے تین گنا زیادہ ایک کروڑ 38 لاکھ 16 ہزار (ساڑھے4کروڑ پاکستانی روپے)پر بولی ختم ہوئی۔ زمین کا یہ قطعہ اترپردیش میں پرویز مشرف کے آباؤاجداد کی آخری زمین تھی، کوتانہ گاؤں میں ان کی اور بھی خاندانی زمینیں تھیں، جو پہلے ہی نیلام کی جاچکی ہیں۔ متعلقہ مقامی افسران نے تصدیق کی کہ پرویز مشرف کے دادا کوتانہ گاؤں میں رہتے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ پرویز مشرف کے والد سید مشرف الدین اور والدہ زرین بیگم اس گاؤں میں نہیں رہتے تھے لیکن ان کے چچا ہمایوں کافی عرصے تک یہاں مقیم رہے، بعد میں وہ اپنی زمین بیچ کر ملک چھوڑ گئے لیکن یہ زمین بھارتی حکومت نے اپنے قبضے میں لے لی اور اسے ”دشمن کی ملکیت“ قرار دے دیا۔پرویز مشرف دہلی میں پیدا ہوئے لیکن وہ کبھی کوتانہ گاؤں نہیں گئے کیونکہ ان کا خاندان 1947 میں ملک کی تقسیم کے وقت پاکستان میں آکر آباد ہوگیا تھا۔گاؤں والوں کے مطابق پرویز مشرف کے رشتہ دار نورو قیام پاکستان کے بعد 18 سال تک کوتانہ میں مقیم رہے اور 1965 میں پاکستان چلے گئے۔”دشمن کی ملکیت“ سے مراد وہ جائیداد ہے جو بھارت سے ہجرت کرکے پاکستان جانے والوں نے بھارت میں چھوڑی ہے۔
اسلام آباد ذرائع کے مطابق بھارت کے مسلسل سخت رویئے کے خلاف پاکستان کی پالیسی موجودہ آئی سی سی سائیکل کے...
اسلام آباد مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق کی سربراہی میں ارکان...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی الیکشن متعلق سپریم کورٹ کے13جنوری کے مرکزی فیصلے اور اس فیصلے...
اسلام آباد وزارت سائنس و ٹیکنالوجی میں کمرشلائزیشن سیل قائم کر دیا گیا ہے۔ وزارت کے ذرائع کے مطابق اس سیل کے...
اسلام آباد پاکستان میں گندم کی گرتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر پیداوار میں کمی کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ 2024-25کے...
راولپنڈیبانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل آنے والے پی ٹی آئی رہنماؤں کو پولیس نے حراست...
کراچی جیو کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ “ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر رہنماتحریک انصاف، شیر افضل...
اسلام آباد وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ابھی ابھی باکو پہنچا ہوں، ایک ایسا شہر جو ثقافتوں اور...