اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ حکومت آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں پر نظر ثانی کیلئے مذاکرات کر رہی ہے تاکہ بجلی کی بڑھتی ہوئے قیمتوں کو کم کیا جاسکے، پاکستان میں بجلی کی قیمتوں کا موجودہ نظام ناقابل برداشت ہے،پاور پروڈیوسرز اور حکومت کے درمیان بات چیت جاری ہے دونوں فریقین یہ بات سمجھتے ہیں کہ موجودہ صورتحال برقرار نہیں رہ سکتی،تمام اسٹیک ہولڈرز کو خاص حد تک کاروباری سمجھوتہ کیے بغیر جلد رعایت فراہم کرنا ہوگی، بجلی کے موجودہ نرخ سے ملکی ترقی کو نقصان پہنچ رہا ہے، پاور کمپنیوں کو معاہدے کا کوئی نیا مسودہ یا خاص شرائط نہیں بھیجی گئیں، معاہدے میں تبدیلیاں باہمی رضامندی سے ہونگی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو دیتے وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ پاورپلانٹ کے حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایک خاص حد تک کاروباری سمجھوتہ کیے بغیر رعایت فراہم کرنی ہوگی اور یہ کام جتنا جلد ممکن ہو سکے کرنا ہوگا۔یاد رہے کہ ملک میں جاری اقتصادی بحران نے بجلی کی کھپت کو کم کر دیا ہے جسکی وجہ سے اضافی بجلی موجود ہونے کے باوجود بھی ادائیگی کرنی پڑ رہی ہے۔ پاور سیکٹر سے تعلق رکھنے والے ذرائع نے غیر ملکی خبررساں ایجنسی کو بتایا ہے کہ آئی پی پیز معاہدوں میں تبدیلی کی تجاویز میں ضمانتی منافع میں کمی، ڈالر کی شرح کی حد بندی اور غیر استعمال شدہ بجلی کی ادائیگی نہ کرنا شامل ہے۔ تاہم اویس لغاری کے مطابق پاور کمپنیوں کو معاہدے کا کوئی نیا مسودہ یا خاص شرائط نہیں بھیجی گئی اور نہ ہی حکومت کوئی نئے کمزور معاہدے پر دستخط کرنے کیلئے انہیں مجبور کریگی۔ انہوں نے کہا کہ ہم انکے ساتھ شائستہ اور پیشہ ورانہ انداز میں بیٹھ کر بات کرینگے۔ مزید کہا کہ حکومت نے ہمیشہ غیر ملکی اور مقامی دونوں طرح کے سرمایہ کاروں کیلئے معاہدے کی ذمہ داریوں کو برقرار رکھا ہے، معاہدے میں تبدیلیاں باہمی رضامندی سے ہوں گی۔اویس لغاری نے کہا کہ موجودہ نرخ گھریلو یا تجارتی صارفین کے لیے قابل برداشت نہیں ہیں اور اس سے ملکی ترقی کو نقصان پہنچ رہا ہے کیونکہ بجلی کی قیمتیں اب علاقائی طور پر مسابقتی نہیں رہیں جس سے برآمدات کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کا مقصد تجارتی صارفین کے لیے فی یونٹ ٹیرف کو 28 سینٹس سے کم کر کے نو امریکی سینٹس تک لانا ہے۔
کراچی امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ کچھ چینی کمپنیاں ایران کو خفیہ اسلحہ فروخت کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں،...
نئی دہلی مودی کا مختصر دورہ امارات آج ہوگاجس میں توانائی معاہدوں پر بات چیت کا امکان ہے، دونوں ممالک کے...
اسلام آباد مالی سال 26-2025 میں حکومت سرمایہ کاری کے ہدف میں ناکام،جی ڈی پی شرح نمو 3.7 فیصد تک محدود؛ قومی بچتیں...
اسلام آباد ایف بی آر کے ان لینڈریونیو سروس کے گریڈ 20 کے افسر محمد یاسر پیرزادہ نے بطور چیف ، ایف بی آر...
کراچی ایران جنگ کے دوران چین کو امریکا پر برتری حاصل، بحران سے چین کو سفارتی، معاشی اور عسکری فائدہ ہوا، ٹرمپ...
اسلام آباد سپریم جوڈیشل کونسل پاکستان نے ادارہ جاتی احتساب اور شفافیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے اپنے بعض...
اسلام آبادایف بی آر کو یہ اختیار دیا جائے گا کہ وہ ایسے سرکاری ملازمین کی جانچ پڑتال اور تحقیقات کر سکے جن...
اسلام آ باد کس کس کو کیاتحائف ملے؟ توشہ خانہ کا مزید ریکارڈ سامنے آگیا۔کابینہ ڈویژن نےجنوری سےمارچ دو ہزار...