اسلام آباد(جنگ رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ نیب ایکٹ میں کی گئی ترامیم تباہی کا راستہ ہے،یہ ملک اشرافیہ کے قبضے میں ہے، چھوٹی سی اشرافیہ نے اربوں روپے کے کیس معاف کروا لیے ہیں، نیب ترامیم آئین کے بھی خلاف ہیں ،دنیا کی کسی بھی پارلیمنٹ میں ایسا نہیں ہوتا کہ ایک قانون منظور کروا کر چوری معاف کروائی گئی ہو؟، نفرتیں کم کرنے کا بیان دیا گیا ہے ،اس حوالے سے مودبانہ بات کرتا ہوں کہ نفرتیں آپ کی وجہ سے ہیں، نفرت تو اپ کی جانب سے کم ہونی چاہیے،انہوں نے ان خیالات کا اظہار ہفتہ کے روز سنٹرل جیل راولپنڈی میں قائم عدالت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ چوریاں معاف کروائی جا رہی ہیں اور قوم کو کہا جاتا ہے کہ قربانیاں دو؟، نیب ترامیم کے ذریعے چوروں کو بڑی چھوٹ دے دی گئی ہے ، قانون سے بالاتر لوگ ہمیشہ بچ جاتے ہیں ،سپریم جوڈیشل کونسل کے تحت نیب کو خود مختار ادارہ بنایا جانا چاہیے ،نیب کے تفتیشی افیسر کو دھمکیاں نہیں دی ہیں، میں نے کہا تھا کہ چیئرمین نیب اورتفتیشی افیسر پر مقدمہ دائر کروں گا، تاکہ یہ لوگ آئندہ کسی کو انتقام کا نشانہ نہ بناسکیں ،اس ملک کو ڈنڈے کی نہیں انصاف کی ضرورت ہے ، عوام باہر نکلے یہ حقیقی آزادی کی جنگ ہے۔
اسلام آباد حکومت اور پاکستان پیپلزپارٹی کی مذاکراتی کمیٹیوں کے پہلے اجلاس میں سنجیدہ امور کے ساتھ ساتھ گلے...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصافکے رہنماؤں کی اکثریت فوری طورپرسول نافرمانی تحریک کی حامی نہیں۔ذرائع کا...
اسلام آباد گورنر سٹیٹ بینک نے مالیاتی پالیسی کمیٹی کا اجلاس پیر کو طلب کر لیا سٹیٹ بینک کا ڈسکائونٹ/انٹرسٹ...
اسلام آباد جے ایس بنک کے ایمبیسیڈر علی جہانگیر صدیقی سمیت ایک اعلیٰ سطح کے غیر ملکی سرمایہ کاروں ، بزنس...
اسلام آبادریونیو ڈویژنکے وفاقی سیکرٹری اور چئیرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو راشد محمود لنگڑیال کی منظوری سے...
لاہور پنجاب نے جی ایس پی پلس سٹیٹس فریم ورک کے تحت اقوام متحدہ کے کنونشنوں کے ساتھ اپنی صف بندی کی عکاسی کرتے...
اسلام آبادخیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے نتیجے میں 2 خارجی دہشت گرد...
کراچی جیو کے پروگرام’’ آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ ‘‘میں میزبان شاہزیب خانزادہ نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا...