اسلام آباد(جنگ رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ نیب ایکٹ میں کی گئی ترامیم تباہی کا راستہ ہے،یہ ملک اشرافیہ کے قبضے میں ہے، چھوٹی سی اشرافیہ نے اربوں روپے کے کیس معاف کروا لیے ہیں، نیب ترامیم آئین کے بھی خلاف ہیں ،دنیا کی کسی بھی پارلیمنٹ میں ایسا نہیں ہوتا کہ ایک قانون منظور کروا کر چوری معاف کروائی گئی ہو؟، نفرتیں کم کرنے کا بیان دیا گیا ہے ،اس حوالے سے مودبانہ بات کرتا ہوں کہ نفرتیں آپ کی وجہ سے ہیں، نفرت تو اپ کی جانب سے کم ہونی چاہیے،انہوں نے ان خیالات کا اظہار ہفتہ کے روز سنٹرل جیل راولپنڈی میں قائم عدالت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ چوریاں معاف کروائی جا رہی ہیں اور قوم کو کہا جاتا ہے کہ قربانیاں دو؟، نیب ترامیم کے ذریعے چوروں کو بڑی چھوٹ دے دی گئی ہے ، قانون سے بالاتر لوگ ہمیشہ بچ جاتے ہیں ،سپریم جوڈیشل کونسل کے تحت نیب کو خود مختار ادارہ بنایا جانا چاہیے ،نیب کے تفتیشی افیسر کو دھمکیاں نہیں دی ہیں، میں نے کہا تھا کہ چیئرمین نیب اورتفتیشی افیسر پر مقدمہ دائر کروں گا، تاکہ یہ لوگ آئندہ کسی کو انتقام کا نشانہ نہ بناسکیں ،اس ملک کو ڈنڈے کی نہیں انصاف کی ضرورت ہے ، عوام باہر نکلے یہ حقیقی آزادی کی جنگ ہے۔
کراچی جیو کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ “ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر رہنماتحریک انصاف، شیر افضل...
اسلام آباد قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق کی سربراہی میں ارکان پارلیمنٹ کا ایک 7 رکنی پارلیمانی وفد...
اسلام آباد سنٹرل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے وزیر منصوبہ بندی و ترقیات اور نائب چیئرمین پلاننگ کمیشن احسن...
اسلام آباد وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئیے الفاظ کو عمل میں بدل دیں، باکو پہنچنے پر ایکس پر اپنی...
اسلام آباد مریم نواز شریف آئندہ جمعہ اور نواز شریف 22نومبر کو وطن واپس پہنچیں گے ،سوئٹزرلینڈ میں طبی...
اسلام آبادذرائع کے مطابق بھارت کے مسلسل سخت رویئے کے خلاف پاکستان کی پالیسی موجودہ آئی سی سی سائیکل کے مالی...
لاہور آلو کی سرپلس پیداوار ، 713 ٹن برآمد، 37ارب زرمبادلہ حاصل کیا جاسکتاہے۔ پنجاب میں پیاز کاشت کا علاقہ کم...
اسلام آباد پاکستان میں گندم کی گرتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر پیداوار میں کمی کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ 2024-25 کے...