اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی حکومت کی رائٹ سائزنگ کے نتیجے میں متاثر ہونے والے ملازمین کو مالی پیکج دینے کیلئے سول سرونٹس ایکٹ1973 میں کئی ترا میم کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت مالی پیکج نہ لینے والے ملازمین کو ملازمت سے برطرف بھی کیا جا سکے گا۔ ذرائع کے مطا بق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن یہ ترا میم کا بینہ کی کمیٹی برائے قانونی کیسز ( CCLC) کو بھیجے گی ۔سیکشن دو میں ایک نئی تشریح ( DEFINITION)کا اضافہ کیا جا ئے گاجو متاثرہ ملازمین کو مالی پیکج دینے سے متعلق ہے۔ اسے SERVERANCE ) PACKAGE کا نام دیا جا ئےگاجس کا مطلب فنا نس ڈویژن کی جانب سے زرتلافی( COMPENSATION) کا نوٹیفیکیشن ہے۔ایک شق یہ شامل کی جا ئے گی کہ وفاقی حکومت (کابینہ ) متعلقہ سول سر ونٹس کو ایک مالیاتی ( SERVERANCE) پیکج کی پیش کش کرے گی۔یہ متوازن پیکج ہو گا جس میں سول سرونٹس کے حقوق اور وفاقی حکومت کی ذمہ داریوں دونوں کو پیش نظر رکھا جا ئےگا۔ایک اور شق شامل کی جا ئے گی جس کے تحت سول سرونٹس کو دیے گئے مالیاتی پیکج کے خلاف پریزنٹیشن کا حق حاصل ہو گا۔ یہ پریزنٹیشن سات دن کے اندر ایک کمیٹی کو دائرکی جا ئےگی ۔ یہ کمیٹی وزیر اعظم تشکیل دیں گے ۔ کمیٹی 30دن کے اندر پر یزنٹیشن کا فیصلہ سنا ئے گی۔اگر کوئی سول سرونٹ اس پیکج کو قبول نہیں کرتا تو اسکو ملازمت سے برطرف کیا جا سکےگا۔کابینہ ڈویژن کے ادارہ جاتی اصلاحات سیل نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو اس تجویز پرعمل دراآ مد کی ہدایت کی ہے ۔ کابینہ اس تجویز کی منظوری دے چکی ہے۔
کراچی پاکستان نے بھارتی پروازوں کے لئے اپنی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع کرتے ہوئے 23 جون 2026 تک پابندی...
اسلام آ باد وزیراعظم شہبازشریف 23 سے 25 مئی تک چین کا دورہ کریں گے۔ دورے کےدوران چین کے صدر شی جن پنگ اورچینی...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ نے ہائر ایجوکیشن کمیشن سے یونیورسٹیوں میں منشیات کے استعمال پر اقدامات کی...
اسلام آباد ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس میں جرم ثابت ہونے پر...
لاہورحکومت نے نجکاری کمیشن کے ذریعے بجلی کی تین بڑی تقسیم کار کمپنیوں ، فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی ،...
کراچی ناروےمیں خاتون صحافی نے نریندر مودی کو بھرے مجمع میں آئینہ دکھادیا،مودی آزاد میڈیا کے سوالوں سے...
اسلام آبادایف بی آر کے ماتحت تمام فیلڈدفاتر ایل ٹی اوز، ایم ٹی اوز، سی ٹی اوز، اور آر ٹی اوز ہفتہ اور...
کراچی چین کے اثر و رسوخ کا مقابلہ کرنے کیلئے امریکا کی بھارت کو مضبوط بنانے کی کوششیں، واشنگٹن اور نیو دہلی...