لاہور(جنرل رپورٹر)پاک فضائیہ نے ملک کی تمام ایئر بیسوں پر یوم شہداء منایا جبکہ یوم بحریہ آج منایا جائے گا ۔ دن کا آغاز ایک پروقار تقریب سے ہوا، جس میں 1965 اور 1971 کے معرکوں کے دوران اور قیام پاکستان سے لے کر آج تک ملک کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے تمام شہداء کے لیئے خصوصی دعاؤں اور قرآن خوانی کا احتمام کیا گیا۔سربراہ پاک فضائیہ، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں منعقدہ یوم شہداء کی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ائیر چیف نے کہا کہ پاک فضائیہ نے قربانیوں، بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کی ایک قابل فخر تاریخ رقم کی ۔ ائیر چیف نے کہا کہ ہم انکے عظیم کارناموں پر ان کے شکر گزار ہیں،جنہوں نے آنے والی نسلوں کے لیے قربانی کی اعلیٰ مثال قائم کی۔ بعد ازاں سربراہ پاک فضائیہ نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ دریں اثنا آج 8ستمبر کو یومِ بحریہ منایا جائے گا جو ہماری بحری تاریخ کا ایک یاد گار دن ہے ۔اس دن ہمارے نڈر جوان غیر متزلزل عزم سے سرشارہو کر بہادری اور بے خوفی کے ساتھ دشمن پر حملہ آور ہوئے۔ یہ دن ان بہادر آفیسرز اور سیلرز کی بے لوث قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے منایا جا تا ہے جن کی مثالی بہادری ہماری آنے والی نسلوں کو ہمیشہ ایک راہ دکھاتی رہے گی اور ہماری قوم میں حب الوطنی کی لو جگائے رکھے گی۔
لاہورحال ہی میں کراچی سے منشیات کی اسمگلنگ کا وسیع نیٹ ورک چلانے کے الزام میں گرفتار ہونے والی انمول عرف پنکی...
اسلام آباد اسلام آباد ہائی کورٹ نے گریڈ 20 اور 21 میں ترقی سے محروم رہنے والے 21افسران کی درخواستیں منظور کرتے...
اسلام آباد آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے حکومتِ پنجاب پر زور دیا ہے کہ وہ سینٹرل کاٹن ریسرچ انسٹی...
لاہور پنجاب میں پراسیکیوٹرز کیلئے پہلی بار پرفارمنس ریویو سسٹم قائم۔نظام کا مقصد پراسیکیوٹرز کی کارکردگی کی...
اسلام آبادوفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب پاکستان کے پہلے پانڈا بانڈ کے اجرا کی تقریب میں شرکت کیلئے چین...
اسلام آ باد پاکستان پرقرضوں کےسارے ریکارڈ ٹوٹ گئے۔ملک پر قرضے اور واجبات ریکارڈستانوے ہزار تین سو سات ارب...
اسلام آباد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجوزہ 28ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے حکومتی سطح پر سرگرمیاں تیز...
اسلام آباد حکومت نے خطے کی صورتحال کے پیش نظر اہم ممالک میں تعینات پاکستانی سفیروں سے مشاورت کا فیصلہ کیاہے...