کراچی (جنگ نیوز)پاکستان کے ساحلی علاقوں میں ہائیڈروکاربنز (تیل و گیس ) کے ذخائرکی دریافت کے حوالے سے آنے والی خبروں کو ابھی تیل اور گیس کے ذخائر کی دریافت نہیں قرار دیاجاسکتا۔ذرائع کے مطابق یہ بات یہاں تک تو درست ہے کہ ایک دوست ملک نے خطے میں سیسمک (زلزلے) کے حوالے سے سروے کیا ہے جو کسی علاقے کی جغرافیاتی خصوصیات کو سمجھنے کےلیے درکار ڈیٹا کا ایک ابتدائی مرحلہ ہوتا ہے لیکن یہاں یہ وضاحت بھی ضروری ہے کہ اسے تیل اور گیس کی دریافت قرار نہیں دیاجاسکتا۔ اس ڈیٹا کو ابھی پروسیس کیاجارہا ہے اور اسے ہائیڈروکاربن وسائل کے امکانات کا اندازہ لگانے کےلیے اور اسکی وضاحت کےلیے ضروری قراردیاجاتا ہے تاہم اکیکلے سیسمک سروے ہائیڈروکاربنز کی موجودگی کی تصدیق نہیں کرسکتا اس سے محض سطح سمندر کے نیچے فارمیشنز کے بارت میں علم حاصل ہوتا ہے۔ تیل اور گیس کے ذخائر کی تصدیق کےلیے مزید اہم اور مہنگے مراحل ہوتے ہیں جن میں زیرسمندر کنوئوں کی کھدائی بھی شامل ہے جس سے بالآخر ہائیڈروکاربن وسائل کی موجودگی، معیار اورمقدارکا پتہ چلتا ہے۔
کراچی پاکستان نے بھارتی پروازوں کے لئے اپنی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع کرتے ہوئے 23 جون 2026 تک پابندی...
اسلام آ باد وزیراعظم شہبازشریف 23 سے 25 مئی تک چین کا دورہ کریں گے۔ دورے کےدوران چین کے صدر شی جن پنگ اورچینی...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ نے ہائر ایجوکیشن کمیشن سے یونیورسٹیوں میں منشیات کے استعمال پر اقدامات کی...
اسلام آباد ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس میں جرم ثابت ہونے پر...
لاہورحکومت نے نجکاری کمیشن کے ذریعے بجلی کی تین بڑی تقسیم کار کمپنیوں ، فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی ،...
کراچی ناروےمیں خاتون صحافی نے نریندر مودی کو بھرے مجمع میں آئینہ دکھادیا،مودی آزاد میڈیا کے سوالوں سے...
اسلام آبادایف بی آر کے ماتحت تمام فیلڈدفاتر ایل ٹی اوز، ایم ٹی اوز، سی ٹی اوز، اور آر ٹی اوز ہفتہ اور...
کراچی چین کے اثر و رسوخ کا مقابلہ کرنے کیلئے امریکا کی بھارت کو مضبوط بنانے کی کوششیں، واشنگٹن اور نیو دہلی...