کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ’’نیا پاکستان شہزاد اقبال کے ساتھ ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے مشیر اطلاعات وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد سیف نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کی اگر تاریخ دیکھی جائے تو وہ کسی کے ساتھ نہیں ہوتے وہ ہمیشہ اپنے ہی ساتھ ہوتے ہیں۔ اگر وہ سمجھتے ہیں کہ ان کا مفاد حکومت کے ساتھ کھڑے ہونے میں ہے تو انہیں مبارک ہو ،اگر وہ خیبرپختونخوا کی گورنری یا سینیٹ کی دو سیٹیں لینا چاہ رہے ہیں تو اُن کی مرضی ہے۔سنیئر صحافی انصار عباسی نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں اگر نو مئی سے متعلق ثبوت ہوتا تو اب تک انتظار نہیں کیا جارہا ہوتا،رہنما پی ٹی آئی نعیم حیدر پنجوتھہ نے کہا کہ 190ملین پاؤنڈ کیس میں جتنے گواہ پیش ہوئے ہیں کسی گواہ نے بھی یہ نہیں کہا کہ عمران خان یا بشری بی بی نے کوئی فنانشل فائدہ اٹھایا ہوتو پھر کیس کس چیز کا تھا۔ ہم نے یہ استدعا کی ہے یہ کیس اب مزید اس لیے نہیں چل سکتا کیوں کہ جہاں تک کیس پہنچا ہے وہاں تک اگر دیکھا جائے تو اس کیس میں عمران خان اور بشری بی بی بے گناہ ہیں۔مشیر اطلاعات وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد سیف نے کہا کہ ہر طرح کے حربے کے باوجود جلسہ ہوگا۔ این او سی ابھی تک کینسل نہیں ہوئی ہے لیکن یقیناً اس طرح کی کوشش کی جائے گی اور رکاوٹیں عملی طور ر پر کھڑی کی جارہی ہیں۔کل رات کو پولیس نے جلسہ گاہ سے سارا سامان تھانے شفٹ کردیا تھا۔ ہم سامان لائے ہیں۔ ہمیں روٹ پلان بھی دے دیا گیا ہے لیکن آج بھی ہمارے قافلوں کو روکا جارہا ہے۔سنیئر صحافی انصار عباسی نے کہا کہ نو مئی سے متعلق نہ میں نے ثبوت دیکھیں نہ آپ نے نو مئی کے ایونٹس سب نے دیکھے لیکن کیا یہ سازش کا نتیجہ تھا اس کا ہمیں نہیں پتہ نگراں حکومت میں کمیٹی بنی تھی جس نے ایک رپورٹ دی تھی اس میں یہ کہا گیا تھا کہ یہ سازش تھی بلکہ بغاوت کی کوشش تھی اس میں عمران خان کا بھی نام لیا گیا اس رپورٹ میں کہا گیا کہ ہم نے ثبوت دیکھا ہے لیکن ہم تک وہ ثبوت نہیں آئے ثبوت سے متعلق بتایا جاتا ہے اس میں کئی لوگوں کے بیانات ہیں۔رہنما پی ٹی آئی نعیم حیدر پنجوتھہ نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں جتنے گواہ پیش ہوئے ہیں کسی گواہ نے بھی یہ نہیں کہا کہ عمران خان یا بشری بی بی نے کوئی فنانشل فائدہ اٹھایا ہوتو پھر کیس کس چیز کا تھا۔
اسلام آباد حکومت اور پاکستان پیپلزپارٹی کی مذاکراتی کمیٹیوں کے پہلے اجلاس میں سنجیدہ امور کے ساتھ ساتھ گلے...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصافکے رہنماؤں کی اکثریت فوری طورپرسول نافرمانی تحریک کی حامی نہیں۔ذرائع کا...
اسلام آباد گورنر سٹیٹ بینک نے مالیاتی پالیسی کمیٹی کا اجلاس پیر کو طلب کر لیا سٹیٹ بینک کا ڈسکائونٹ/انٹرسٹ...
اسلام آباد جے ایس بنک کے ایمبیسیڈر علی جہانگیر صدیقی سمیت ایک اعلیٰ سطح کے غیر ملکی سرمایہ کاروں ، بزنس...
اسلام آبادریونیو ڈویژنکے وفاقی سیکرٹری اور چئیرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو راشد محمود لنگڑیال کی منظوری سے...
لاہور پنجاب نے جی ایس پی پلس سٹیٹس فریم ورک کے تحت اقوام متحدہ کے کنونشنوں کے ساتھ اپنی صف بندی کی عکاسی کرتے...
اسلام آبادخیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے نتیجے میں 2 خارجی دہشت گرد...
کراچی جیو کے پروگرام’’ آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ ‘‘میں میزبان شاہزیب خانزادہ نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا...