اسرائیلی مفادات کے تحفظ کیلئے بانی پی ٹی آئی کو فنڈز دیئے گئے،جمائمہ آج بھی انکی مدد کرتی ہیں،طلال چودھری

08 ستمبر ، 2024

اسلام آباد(جنگ نیوز)مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو اسرائیلی مفادات کے تحفظ کے لیے ہی پاکستانی سیاست میں لانچ کیا گیا تھا۔اہم اسرائیلی اخبار ٹائمز آف اسرائیل کے بانیٔ پی ٹی آئی کو پاک اسرائیل تعلقات کے لیے موزوں ترین شخصیت قرار دینے کی خبر پر انہوں نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو میں اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ جمائما گولڈ اسمتھ آج بھی ہر مشکل میں بانیٔ پی ٹی آئی کی مدد کرتی ہیں، اسرائیلی مفادات کے تحفظ کے لیے بانیٔ پی ٹی آئی کو لیڈر بنایا گیا اور فنڈز دیے گئے۔