شاد مان،ساندہ ، ستو کتلہ ، لیاقت آباد اور دیگر علاقوں میں ڈاکے

08 ستمبر ، 2024

لاہور(سپیشل رپورٹرسے) شادمان میں رضا سے 2لاکھ 15 ہزار اور موبائل فون ،ساندہ میں نزاکت سے 2لاکھ 5 ہزار روپے اور موبائل فون، ستوکتلہ میں شہزاد سے 1 لاکھ 90 ہزار روپے اور موبائل فون،لیاقت آباد میں حارث سے ایک لاکھ 65ہزار روپے اور موبائل فون،ہربنس پورہ میں زاہد سے1 لاکھ 50 ہزار روپے اور موبائل فون ، لوئرمال میں وارث سے 1لاکھ40 ہزار اور موبائل فون،شمالی چھاونی میں وقاص سے 65ہزار موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔کاہنہ اور بادامی باغ سے گاڑیاں جبکہ فیصل ٹاون مناواں اور لاری اڈا سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئے ۔