سمارٹ پولیس سٹیشنز سے ساڑھے4 ارب کی بچت ہوگی،آئی جی

08 ستمبر ، 2024

لاہور(کرائم رپورٹرسے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نےسنٹرل پولیس آفس میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ سمارٹ پولیس سٹیشنز کی تعمیر سےحکومتی خزانے کو تقریبا ساڑھے 4 ارب روپے سے زائد کی بچت حاصل ہو گی، آئی جی نے کہا کہ قبل ازیں ایک تھانے کی تعمیر پر تقریبا 20 سے 25 کروڑ روپے لاگت آتی تھی۔