نوادرات کی ڈیجیٹل ڈاکومینٹیشن کا حتمی مرحلہ شروع

08 ستمبر ، 2024

لاہور(خصوصی رپورٹر)محکمہ آرکیالوجی پنجاب کے ڈیجیٹلائزیشن پروگرام کے تحت ٹیکسلا میوزیم میں موجود نوادرات کی ڈیجیٹل ڈاکومینٹیشن کا حتمی مرحلہ شروع ہوگیا ہے۔ سیٹیزن آرکائیوز آف پاکستان (سی اے پی) اور پنجاب ٹورازم فار اکنامک گروتھ پروجیکٹ (پی ٹیگ) کے اشتراک سے ٹیکسلا میوزیم میں موجود آثار قدیمہ کا تمام ریکارڈ ڈیجیٹلائز کیا جا رہا ہے۔