قومی زبان تحریک کی مجلس مشاورت کااجلاس،آج مظاہرے کااعلان

08 ستمبر ، 2024

لاہور(شوبز رپورٹر) قومی زبان تحریک کی مجلس مشاورت کا اجلاس ڈاکٹر شریف نظامی کی زیر صدارت ہوا ۔ جس میں اس بات پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا کہ آئین پاکستان کی دفعہ 251 ، سپریم کورٹ کے جسٹس جواد ایس خواجہ اور لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس رضا قریشی کے فیصلوں کے مطابق اردو کو ہر سطح پر نافذ ہو جانا چاہئے تھا لیکن ایسا نہیں ہوسکا۔ 8 ستمبر کو شام ساڑھے چار بجے لاہور پریس کلب کے سامنے مطالباتی مظاہرہ کیا جائے گا ۔