پید ل چلنے والے شہریوں کیلئے ٹیپا خصوصی اقدامات کرے،ڈی جی ایل ڈی اے

08 ستمبر ، 2024

لاہور (خصوصی رپورٹر)ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ٹریفک انجنئیرنگ اینڈ ٹرانسپورٹ پلاننگ ایجنسی (ٹیپا) آفس کا دورہ کیا۔چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین نے مختلف امور بارے بریفنگ دی۔بعدازاں ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت میں پیدل چلنے والے شہریوں کے لیے ٹیپا خصوصی اقدامات کرے۔۔