کسان پیکیج کے منصوبوں کی پیش رفت کاجائزہ

08 ستمبر ، 2024

لاہور(پ ر) سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد ہوا۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کسان پیکج کے تحت مختلف منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کسان کارڈ کیلئے اب تک8 لاکھ سے زائد کاشتکاروں کی رجسٹریشن کا عمل مکمل ہو چکی ہے۔ تحصیل کی سطح پر134 وزیر اعلیٰ پنجاب کسان فراہمی مراکز قائم کر دئیے گئے ہیں۔