ڈی ایچ کیوہسپتال اوکاڑہ میں بدانتظامی پرصوبائی وزیر صحت کااظہاربرہمی

08 ستمبر ، 2024

لاہور ( جنرل رپورٹر ) صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر خواجہ عمران نذیر نے ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال اوکاڑہ اور نواحی علاقے 54/2 ایل سنٹر میں کلینک آن ویلز کا دورہ کیا۔ڈی ایچ کیو ہسپتال کی بدانتظامی اور ناقص صفائی پر ایم ایس کی سخت سرزنش کی۔ خواجہ عمران نذیر نے ہسپتال کی ایمرجنسی، سرجیکل و میڈیکل وارڈ، ڈائلسز سینٹر میں طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ایک ماہ سے ڈائلسز سنٹرمیں ایئر کنڈیشنر بند رہنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔