لاہور (جنرل رپورٹر ( شیخ زاید ہسپتال میں مریضوں کےلئے صحت کارڈ بند کردیا گیا سٹیٹ لاِئف انشورنس کمپنی نے شیخ زید کے سربراہ کو آگاہ کرتے ہوئے ہسپتال میں قائم اپنے دفاتر بند کردیئے مریضوں کو شدید پریشانی و مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اسٹیٹ لائف نے اپنے خط میں موقف اختیار کیا ہے کہ صحت کارڈ پر علاج کے مریضوں کو شیخ زید سپتال مفت ادویات نہیں دے رہی ،مریضوں کو ادویات اور طبی آلات نجی فارمیسز سے خریدنی پڑ رہی ہیں ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ میں ادویات دستیاب نہ ہونے کے باوجود صحت کارڈ کمپنی سے رقم وصول کی گئی،شیخ زید اسپتال نے سٹیٹ لائف انشورنس کمپنی سے بلز کلیم کیے مگردوائی مریض نے باہر سے خریدی اس حوالے سے رابطہ کرنے پر شیخ زید ہسپتال لاہور کی انتظامیہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ اسپتال نے مختلف ٹھیکیداروں کی ادائیگیاں کرنی ہیںجبکہ ادھر پنجاب ہیلتھ کمپنی کا موقف ہے کہ وفاقی حکومت کے ہسپتال کے ساتھ مزید کام نہیں کریں گے ۔
لاہور لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس فاروق حیدر نےایک کروڑ پندرہ لاکھ چیک ڈس آنر کیس میں گرفتار ملزم آصف خالد کی...
لاہورلاہور ٹریفک پولیس نے ون ویلنگ، تیز رفتاری اور خطرناک ڈرائیونگ کے خلاف کارروائیاں مزید سخت کرتے ہوئے دو...
لاہورشہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں...
لاہور ایس پی اقبال ٹاؤن سدرہ خان کی جانب سے ڈویژن کے مختلف تھانوں میں تعینات پولیس اہلکاروں سے ملاقاتوں کا...
لاہورٟڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ لاہور پولیس آپریشنز ونگ نے چھٹی کے روز کاروائیاں کرتے ہوئے...
لاہور مزنگ پولیس نے کاروائیوں کے دوران ملزم ارقم کو ٹرنر روڈ سے ہوائی فائرنگ کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے اس...
لاہورگلشن راوی پولیس نے ریکارڈ یافتہ منشیات فروش ذیشان عرف شانی سمیت 2 منشیات فروش ملزمان گرفتار کر لیے...
لاہورلاہور پولیس نے شہر میں ناجائز اسلحہ، اسلحے کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران...