شیخ زایدہسپتال میں صحت کارڈ بندسٹیٹ لائف نے اپنے دفاتر بند کردئیے

08 ستمبر ، 2024

لاہور (جنرل رپورٹر ( شیخ زاید ہسپتال میں مریضوں کےلئے صحت کارڈ بند کردیا گیا سٹیٹ لاِئف انشورنس کمپنی نے شیخ زید کے سربراہ کو آگاہ کرتے ہوئے ہسپتال میں قائم اپنے دفاتر بند کردیئے مریضوں کو شدید پریشانی و مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اسٹیٹ لائف نے اپنے خط میں موقف اختیار کیا ہے کہ صحت کارڈ پر علاج کے مریضوں کو شیخ زید سپتال مفت ادویات نہیں دے رہی ،مریضوں کو ادویات اور طبی آلات نجی فارمیسز سے خریدنی پڑ رہی ہیں ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ میں ادویات دستیاب نہ ہونے کے باوجود صحت کارڈ کمپنی سے رقم وصول کی گئی،شیخ زید اسپتال نے سٹیٹ لائف انشورنس کمپنی سے بلز کلیم کیے مگردوائی مریض نے باہر سے خریدی اس حوالے سے رابطہ کرنے پر شیخ زید ہسپتال لاہور کی انتظامیہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ اسپتال نے مختلف ٹھیکیداروں کی ادائیگیاں کرنی ہیںجبکہ ادھر پنجاب ہیلتھ کمپنی کا موقف ہے کہ وفاقی حکومت کے ہسپتال کے ساتھ مزید کام نہیں کریں گے ۔