لاہورڈویژن کے ریلوے سٹیشنزکمپیوٹر بیسڈ انٹرلاکنگ سسٹم سے منسلک

08 ستمبر ، 2024

لاہور(جنرل رپورٹر )پاکستان ریلوے لاہور ڈویژن کے تمام آپریشنل ریلوے اسٹیشنوں کو کمپیوٹر بیسڈ انٹرلاکنگ سسٹم سے منسلک کرنے کےبعد مکمل طور پر آپریشنل کر دیا گیا لاہور اوکاڑہ ،ساہیوال سیکشن کے تمام ریلوے ٹریک پر فنی رکاوٹین دو ر کرکے منظور شدہ رفتار کے مطابق ٹرین آپریشن مکمل سیفٹی کے ساتھ یقینی بنایا جارہا ہے اس بات کا انکشاف ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوےمحمدحنیف گل کی زیرنگرانی لاہوراوکاڑہ سیکشن کی ڈی ایس اسپیشل انسپکشن کے دوران ریلوےسول انجینئرنگ کے افسران نےسینئرصحافیوں سےگفتگو کی کرتے ہوئےکیا ڈویژنل انجینئرنےبتایاکہ لاہوراوکاڑہ سیکشن ریلوے ٹریک پرفنی رکاوٹیں دوراورکمپیوٹر بیسڈ انٹرلاکنگ سسٹم مکمل آپریشنل ہونے کےباعث مسافر ٹرینیں منظورشدہ رفتارکے مطابق رواں دوراں ہیں انسپکشن کےدوران ڈی ایس لاہور محمد حنیف گل نے دیگر ڈویژنل افسران جن میں ڈویژنل کمرشل آفیسرغلام فریداسد،ڈی ایم او صائمہ ممتاز،ڈی ٹی اواروا خان، ڈویژنل انجینئر حاجی محمد،ڈی ایم ای محمد زوہیب کے ساتھ خصوصی ٹریک کا لیول اور گیج کا سیفٹی کے حوالے سے خصوصی معائنہ کیا گیا۔