و ای ٹی میں یوم دفاع بھرپورطریقے سے منایاگیا

08 ستمبر ، 2024

لاہور ( پ ر ) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی)، لاہور میں یومِ دفاع بھرپور جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈین فیکلٹی آف سول انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹر خالد فاروق تھے، جبکہ تمام فیکلٹیوں کے ڈینز، چیئرپرسنز، ڈائریکٹرز، رجسٹرار محمد آصف، سینئر وارڈن ڈاکٹر محمد مشتاق، پبلک ریلیشنز آفیسر شاہدہ نذیر اور مختلف تدریسی اور غیر تدریسی شعبہ جات کے سربراہان نے بھی شرکت کی۔تقریب کے دوران، یونیورسٹی نے ان ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کیا جنہوں نے ملک کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ ڈائریکٹر سٹوڈنٹ افیئرز پروفیسر ڈاکٹر آصف علی قیصر نے حاضرین سے خطاب کیا جبکہ پروفیسر ڈاکٹر محمد شہباز نے پاکستان کی خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی۔