ریلوے پولیس کے افسروں میں انعامات تقسیم

08 ستمبر ، 2024

لاہور (جنرل رپورٹر) ریلوے پولیس کے ایس پی سمیت انسپکٹر کو اچھی کارکردگی پر تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔ ڈپٹی ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ آپریشن فاطمہ بلال نے تعریفی اسناد تقسیم کی۔ ڈی ایس ریلوے اور ایس پی ریلوے پولیس کی زیرسرپرستی ریلوے پولیس نے سگنل شاپ کالونی سے ایک بڑے آپریشن کے نتیجے میں قبضہ مافیا سے کروڑوں مالیت کے تین گودام خالی کروائے جس پر انہیں تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔ تریفی اسناد پانے والوں میں سپرنٹنڈنٹ آف ریلوے پولیس رانا افتخار، سب انسپیکٹر ملک عرفان اشرف، انسپکٹرآف ورکس یاسر عرفات کے علاوہ کانسٹیبل زاہد بشیر شامل ہیں۔ اس موقع پر ڈی ایس ریلوے محمد حنیف گل اور ڈپٹی ڈی ایس آپریشن فاطمہ بلال کا کہنا تھا کہ ریلوے پولیس ریلوے پراپرٹی و تنصیبات سمیت مسافروں کے مال و جان کی محافظ ہے۔