برطانوی سیکرٹری خارجہ کادورہ امارات، اپنے ہم منصب سے ملاقات

09 ستمبر ، 2024

لندن، لوٹن (نمائندہ جنگ)برطانیہ اور شمالی آئرلینڈ کے سیکرٹری خارجہ، دولت مشترکہ اور ترقیاتی امور کے سیکرٹری ڈیوڈ لیمی ایم پی نےجمعرات کو متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کیا اور امارات کے نائب وزیراعظم وزیرخارجہ شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان سے ملاقات کی۔ دونوں وزرائے خارجہ کے جاری کردہ مشترکہ بیان کے مطابق ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان تجارت،سرمایہ کاری ،صاف توانائی ،مصنوعی ذہانت ،علاقائی تعاون،سیکورٹی ،خطے میں کشیدگی اوردیگرباہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیالات کیاگیا۔