سعودی عرب میں ایک ہفتے میں 22ہزار غیر قانونی تارکین گرفتار

09 ستمبر ، 2024

جدہ (اے پی پی) سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین کے خلاف کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی نے ایک ہفتے میں22ہزار سے زیادہ غیر قانونی تارکین گرفتار کر لیا گیا۔ ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین کے خلاف کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی کی جانب سے جار بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ گرفتاریاں 29 اگست سے 4 ستمبر 2024 کے درمیان ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گرفتار شدگان میں سے 14508 اقامہ قوانین ،4511 گرفتار شدگان سرحدی قوانین کی خلاف ورزی جبکہ 3002 تارکین لیبر قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث تھے۔مذکورہ عرصے کے دوران 998 افراد گرفتار ہوئے ہیں جو سرحد عبور کرکے ملک میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے جن میں سے 39 فیصد یمنی، 60 فیصد ایتھوپی جبکہ ایک فیصد دیگر ممالک کے تارکین تھے۔