نادرا کے خودساختہ قوم دشمن قوانین قبول نہیں ‘پشتونخوامیپ

09 ستمبر ، 2024

کوئٹہ ( پ ر) پشتونخوامیپ کے ضلع کوئٹہ کے سیکرٹری سید شراف آغا ، سینئر معاونین سعید خان کاکڑ، جمشید خان دوتانی ، ولی بریالی ، نصیر احمد کاکڑ ، مالیات سیکرٹری ڈاکٹر تواب اچکزئی ، اطلاعات سیکرٹری فیصل کاکڑ، آفس سیکرٹری نصیب اللہ نیازی اور نادرا کمیٹی کے آرگنائزر جبار ہمدرد نےکہا ہے کہ نادرا کے خودساختہ پشتون دشمن قوانین قابل قبول نہیں نادرا اس وقت ایجنٹوں اور کرپشن وکمیشن کا مرکز بن چکا ہے جس کا نوٹس نہ لینا اور عوام کی تضحیک وتذلیل اب مزید برداشت نہیں کرسکتے اس حوالے سے پارٹی جلد آئندہ کالائحہ عمل طے کرے گی رہنمائوںنے کہاکہ سٹی ایریا مری آباد ، شالدرہ ، پشتون آباد ، پشتون درہ ،محمود آباد، خلجی کالونی ،کواری روڈ، سرکی روڈ ، سیٹلائٹ ٹاؤن ، تختانی بائی ، بھوسہ منڈی کی گنجان آبادی کیلئے نادراآفس موجود نہیں ۔