زرین مگسی چھوٹے بھائی‘ سوشل میڈیا کی خبروں میں صداقت نہیں‘ علی حسن

09 ستمبر ، 2024

کوئٹہ(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی حب کے صدرصوبائی مشیر میر علی حسن زہری نے بیان میں نوابزادہ زرین خان مگسی کی ایڈوائزر شپ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیا انہوں نے واضح کیا کہ انہیں نوابزادہ زرین خان مگسی کی بطور مشیر تقرری پر کوئی تحفظات نہیں ۔زرین مگسی میرے چھوٹے بھائی کی طرح ہیں اور ان کی صدر مملکت آصف علی زرادری سے بھی ملاقات جلد متوقع ہے، انہوں نے مزید کہا کہ زرین مگسی اور ان کے والد عامر خان مگسی صدر مملکت آصف علی زرداری کے قریبی دوست ہیں اور میرے بڑے بھائی کی طرح ہیں۔میر علی حسن زہری نے کہا کہ عوام من گھرٹ اور جھوٹی خبروں پر دھیان نہ دیں ایسی خبروں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔