کوئٹہ(خ ن)ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی و کاکس کی چیئرپرسن غزالہ گولہ نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز سے نمٹنے، خواتین کو معاشی ،اقتصادی اور سماجی طور پر بااختیار بنانے کے لئے حکومت اور غیر سرکاری تنظیموں کے مابین موثر رابطہ کاری اور اشتراکی تعاون پر مبنی اقدامات کی ضرورت ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایف ڈی آئی پاکستان کی سربراہ عظمیٰ یعقوب سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر خواتین اور کمزور طبقات کے تحفظ، کم عمری کی شادی کے قانون کی موجودہ صورتحال اور ماحولیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ طبقات کی معاونت پر تبادلہ خیال کیا گیا، ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت خواتین اور تمام پسماندہ اور کمزور طبقات کو ہر شعبہ زندگی میں ترقی کے مواقعوں کی فراہمی کے لئے پرعزم ہے، پاکستان پیپلزپارٹی پسماندہ طبقات کی نمائندہ جماعت ہے۔ڈپٹی اسپیکر نے یقین دلایا کہ بلوچستان میں خواتین ٹرانس جینڈر سمیت نظر انداز طبقات کے حقوق کے تحفظ سے متعلق قانون سازی کے لئے اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے موثر پالیسیوں کی تشکیل پر کام ہورہا ہے۔
پشین شدید سردی کے باعث ضلع پشین سمیت دیگر علاقوں کیلئے گیس پریشر میں اضافہ اور تمام علاقوں کیلئے گیس کی ترسیل...
کوئٹہ سنی علما کونسل ضلع کوئٹہ کے ضلعی صدر مولانا عبد الرحیم ساجد نے کہا ہے کہ سنی علما کونسل بلوچستان کے...
کوئٹہبلوچستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر قیام الدین آغا نے کہا ہے کہ کوئٹہ کے سرکلر روڈ ٹیکسی اسٹینڈ...
تربتجامعہ تربت کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن نے کوئٹہ میں بلوچستان اکیڈمی فار کالج ٹیچرزکا دورہ کیا اس...
کوئٹہ پاکستان تحریک انصاف لائرز فورم بلوچستان کے صدر سید اقبال شاہ نے کہا ہے کہ 26 نومبر کے شہدا کی قربانی...
لورالائی لورالائی اسکاؤٹس کے ہیڈکوارٹر میں گزشتہ شب ضلع بارکھان میں شہید ہونے والے آرمی کے نائیک ارشد کی...
بیلہ الیکشن کمیشن اسلام آباد نے عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے مطابق پی بی 21 حب کے معاملے کی سماعت کیلئے 13 دسمبر کو...
کوئٹہ چیف آف چھلگری میر عمران مری نے میر شربت خان مری کی والدہ ،ایڈوکیٹ میر امان اللہ مری کی ہمشیرہ ملک...