جرائم کی وارداتوں پر قابو پانے میں انتظامیہ ناکام ہوگئی‘ ن لیگ کوئٹہ

09 ستمبر ، 2024

کوئٹہ( پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کے صدر سردار سحر گل خلجی ‘ جنرل سیکرٹری جاوید اقبال اعوان ‘سینئر نائب صدر ارباب اقبال کاسی، ضمیر اختر ،ذاکر بنگلزئی ، سلمان درانی ،اسماعیل بنگلزئی،حاجی نوید، میر احمد بنگلزئی ، چوہدری بابر ،فاروق جبارخیل، محی الدین ،عادل دائود ، آغا اسماعیل شاہ ، بابر مقصود ، محمد زبیر ، عرفان اقبال ، حارث رضا ، فیاض جدون ، بخت محمد بازئی ، وقاص احمد ،سلیم سہوترہ ، شاہد بلوچ ، محمد آصف خان حریفال ، عمر آغا، رئیس فقیر محمد اورکوئٹہ سٹی ون زرغون کے صابر راجپوت ، رانا محمد ظفر، ٹکری سعید احمد سمالانی، ملک عالم کاسی ،رانا محمد ظفر،شاہد نذیر، اسد دہوار ،ذیشان مشتاق و دیگر نے بیان میں کوئٹہ میں جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئے روز شہریوں کو لوٹنا معمول بن گیا۔ شہر کی معروف شاہراہوں پر رہزن شہریوں کو موٹرسائیکل، موبائل اور قیمتی اشیاء سے محروم کررہے ہیں لیکن افسوس پولیس جرائم کی وارداتوں پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے۔ گزشتہ روز پارٹی رہنما شاہد نذیر کے بیٹے سے گن پوائنٹ پر جمعیت رائے روڈ سے موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے اس سے پہلے بھی آرچر روڈ، لیاقت بازار و ملحقہ علاقوں میں خواتین سے پرس اور موبائل چھیننے کی واردات ہوچکی ہیں جس کے ملزمان ابھی تک گرفتار نہ ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ چیکنگ کے بہانے پولیس شریف شہریوں کو تو تنگ کرتی ہے لیکن جرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری میںمکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔ ایسا لگ رہا ہے کہ پورے شہر کو جرائم پیشہ افراد کے حوالے کردیا گیا ہے۔ انہوں نے پولیس حکام سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر شاہد نذیر کے بیٹے سے موٹرسائیکل چھیننے والے ملزمان کو گرفتار کرکے مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کی جائے۔