بیوٹمز میں داخلوں کی تاریخ میں توسیع

09 ستمبر ، 2024

کوئٹہ(پ ر)بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز میں داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے جو طلباء و طالبات اپنے دستاویزات جمع نہیں کرواسکے وہ منگل 17 ستمبر 2024 شام 5 بجے تک داخلہ فارم بمعہ دستاویزات جمع کرسکتے ہیں اس کے بعد کوئی فارم قابل قبول نہ ہوگا۔