دریائے سوات میں ڈولی لفٹ گرنے سے نوجوان جاں بحق

09 ستمبر ، 2024

سوات(نمائندہ جنگ)سوات کی تحصیل بحرین کے علاقے آریانئی میں ڈولی لفٹ سے گرکر 22سالہ نوجوان دریائے سوات میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا ۔ نوجوان لقمان ولدمحمددیدارگزشتہ روز مقامی ڈولی لفٹ میں سوار ہوکر دریائے سوات کو عبور کررہاتھا کہ دریا کے بیچ میں نوجوان خود پر قابونہ پاسکا اور دریا میں ڈوب گیا ۔ نوجوان کی لاش تاحال نہ مل سکی۔ مقامی افراد کےمطابق نوجوان کی ایک ہفتہ بعد شادی ہونے والی تھی ۔