بلوچستان بھر میں 7روزہ انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہوگی

09 ستمبر ، 2024

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ایمر جنسی آپریشن سینٹر بلوچستان کے کوآرڈی نیٹر انعام الحق نے کہا ہے کہ بلوچستان بھر میں انسداد پولیو کی سات روزہ مہم آج پیر9 ستمبر سے شروع ہوگی مہم کے دوران26 لاکھ 55ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گےمہم کی تمام تیاریاں مکمل ہیںانہوں نے والدین سے اپیل کی کہ پولیو کیس کی موجودگی کی وجہ سے والدین اس خصوصی مہم میں پولیو ٹیم کے ساتھ اپنے تعاون کو یقینی بنائیں واضح رہے کہ بلوچستان میں تین سال کے بعد 12 پولیوکے کیسز چمن ڈیرہ بگٹی، قلعہ عبداللہ، کوئٹہ، جھل مگسی، ژوب ، قلعہ سیف اللہ اور خاران میں رپورٹ ہوئے ہیں مہم کے دوران11 ہزار555کے قریب ٹیمیں حصہ لیں گیجن میں 9ہزار247 موبائل ٹیمیں ،945فکسڈ سائٹ او ر595ٹرانزٹ پوائنٹس شامل ہیں۔