ختم نبوت کانفرنس کاکامیاب انعقاد خوش آئند ہے‘ جمعیت

09 ستمبر ، 2024

سرانان(پ ر) جمعیت کے ایم پی اے سردارزادہ سید ظفر علی آغا نے کہا ہے کہ مینار پاکستان میںوقار ختم نبوت کانفرنس پر قائد مولانا فضل الرحمن ،مولانا عبدالواسع سمیت تمام قائدین اورکارکن مبارک باد کے مستحق ہیں لوگوں کے سمندر نے ثابت کردیاکہ وہ کسی کو اسلامی قوانین میں دخل اندازی کرنے نہیں دینگے کارکن اپنا سب کچھ ختم نبوت پرقربان کرسکتے ہیں انہوں نے کہاکہ مفتی محمود اوران کے ساتھیوں نے قادیانیوں کو دائرہ اسلام سے خارج کرنے کیلئے تاریخی جدوجہد کی اوراب مولانا فضل الرحمن اس آئین کاتحفظ اور دفاع کررہے ہیں جس کیلئے کارکن ہر وقت تیار ہیں۔