کوئٹہ (آن لائن) قمبرانی روڈ سے جبری لاپتہ کئے گئے جہانزیب بلوچ کی بازیابی کیلئے ان کے اہلخانہ کی جانب سے عدالت روڈ پر لگائے گئے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے کیمپ سے احتجاجی ریلی نکالی گئی جو عدالت روڈ ، جناح روڈ سمیت مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے کی شکل اختیار کر گئی۔ جہانزیب بلوچ کو 3 مئی 2016ء کو قمبرانی روڈ سے جبری لاپتہ کیا گیا تھا جو ٹیلر ماسٹر کا کام کرتا تھا مظاہرین سے جہانزیب بلوچ کی بیٹی معصومہ بلوچ اور واحد قمبر مہر گل مری، مٹھا خان مری سمیت دیگر لاپتہ افراد کے اہلخانہ نے خطاب کرتے ہوئے جہانزیب بلوچ سمیت دیگر لاپتہ کئے گئے بلوچ نوجوانوں کی بازیابی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جہانزیب محمد حسنی اور دیگر لاپتہ افراد پر اگر کوئی الزام ہے تو انہیں عدالت میں پیش کیا جائے تاکہ انہیں ان کے جرم کے مطابق سزا دی جائے۔ مظاہرین نے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے نعرہ بازی اور بعد میں پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔
پشین شدید سردی کے باعث ضلع پشین سمیت دیگر علاقوں کیلئے گیس پریشر میں اضافہ اور تمام علاقوں کیلئے گیس کی ترسیل...
کوئٹہ سنی علما کونسل ضلع کوئٹہ کے ضلعی صدر مولانا عبد الرحیم ساجد نے کہا ہے کہ سنی علما کونسل بلوچستان کے...
کوئٹہبلوچستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر قیام الدین آغا نے کہا ہے کہ کوئٹہ کے سرکلر روڈ ٹیکسی اسٹینڈ...
تربتجامعہ تربت کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن نے کوئٹہ میں بلوچستان اکیڈمی فار کالج ٹیچرزکا دورہ کیا اس...
کوئٹہ پاکستان تحریک انصاف لائرز فورم بلوچستان کے صدر سید اقبال شاہ نے کہا ہے کہ 26 نومبر کے شہدا کی قربانی...
لورالائی لورالائی اسکاؤٹس کے ہیڈکوارٹر میں گزشتہ شب ضلع بارکھان میں شہید ہونے والے آرمی کے نائیک ارشد کی...
بیلہ الیکشن کمیشن اسلام آباد نے عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے مطابق پی بی 21 حب کے معاملے کی سماعت کیلئے 13 دسمبر کو...
کوئٹہ چیف آف چھلگری میر عمران مری نے میر شربت خان مری کی والدہ ،ایڈوکیٹ میر امان اللہ مری کی ہمشیرہ ملک...