سوئی گیس آفس کی سریاب سے منتقلی قبول نہیں‘ غلام نبی مری

09 ستمبر ، 2024

کوئٹہ ( آئی این پی )بی این پی کوئٹہ کے صدر غلام نبی مری نے کہا ہے کہ چند ماہ قبل فیض آباد سریاب میں سوئی سدرن گیس کمپنی کا دفترقائم کیاگیا لیکن اب امن وامان کا جوازبناکر دفتر منتقل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جوقبول نہیں انہوںنے کہاکہ سریاب کی کثیرآباد کومدنظررکھتے ہوئے دفتر کی منتقلی عوام دشمن اقدام ہوگا اگرایسا کیاگیاتو بی این پی ہر جمہوری راستہ اپنائے گی۔