مٹہ، بھائی نے جواں سالہ بہن کو قتل کر دیا

09 ستمبر ، 2024

سوات(نمائندہ جنگ)سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقے گوالیرئی میں بھائی نے فائرنگ کرکے اپنی بہن کو قتل کردیا۔ایس ایچ اوتھانہ گوالیرئی اسلام جان کے مطابق ملزم عبداللہ نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے اپنی جواں سالہ بہن مسماۃ (ح)کو قتل کردیا۔ مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیسں نے مقتولہ کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔