پشاور ، اسلام آباد موٹر وے پر کار الٹنے سے عالم دین جاں بحق

09 ستمبر ، 2024

صوابی(این این آئی)پشاور ، اسلام آباد موٹر وے پر لاہور میں ختم نبوت اجتماع سے واپسی پر کار الٹنے سے ایک عالم دین جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے ، دیگر معجزانہ طور پر بچ گئے ،زخمی اور متوفی عالم دین کو باچہ خان میڈیکل کمپلیکس شاہ منصور صوابی منتقل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق مینار پاکستان لاہور میں ختم نبوتۖ گولڈن جوبلی میں شرکت کرنے کیلئے ضلع صوابی سے کارکنان گاڑیوں کے ذریعے گئے تھے جہاں اجتماع ختم ہونے کے بعد واپس آرہے تھے ، جب موٹر میں سوار علما کرام کی گاڑی جنگ باہتر انٹر چینج کے قریب پہنچی تو الٹ گئی جس کے نتیجے میں کار میں سوار جامعہ رشیدیہ ٹھنڈ کوئی کے مدرس شیخ الحدیث مولانا شمس النواس جاں بحق جبکہ جامعہ شمسیہ زیدہ کے مہتمم اسد الرحمن اور مولانا اختشام الحق معمولی زخمی ہوگئے ، اور دیگر ساتھی بچ گئے ۔