ترقی کا راز مثبت رپورٹنگ ، اداروں میں شفافیت میں ہے ، ربابہ بلیدی

09 ستمبر ، 2024

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ بلوچستان کی مشیر برائے محکمہ ترقی نسواں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا ہے کہ ترقی کا راز مثبت رپورٹنگ ، اداروں میں شفافیت ، احتساب کے نظام کا قیام اور نچلی سطح تک ان کے ثمرات پہنچانا ہے ، یہ بات انہوں نے سماجی رہنما میر بہرام بلوچ اور میر بہرام لہڑی سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ، جنہوں ان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ، اس موقع پر میر بہرام بلوچ اور میر بہرام لہڑی ڈاکٹر ربابہ بلیدی کو صدارتی ایوارڈ کے لئے منتخب ہونے پر مبارک دی اور کہا کہ یہ بلوچستان کی خواتین کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے امید ہے کہ صوبائی مشیر کے اقدامات کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ دیگر صوبوں اور وفاق میں رائٹ ٹو انفارمیشن کمیشن اپنے دو دو ادوار پورے کرچکے ہیں مگر بلوچستان میں اب تک یہ کمیشن نہیں بن سکا ، امید ہے ڈاکٹر ربابہ بلید کمیشن بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گی ۔