PTI کاگیارہ سالہ سفراقتدارکے پی میں اختتام پذیر ہو رہا ہے،اکبر ایس بابر

09 ستمبر ، 2024

اسلام آباد (رپورٹ : عاصم جاوید) پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے مسلسل گیارہ سالہ اقتدار کا سفر کے پی سے شروع ہوا اور خیبر پختونخوا میں اختتام پذیر ہونے جا رہا ہے جو کنگلے تھے آج کروڑ پتی اور ارب پتی بن چکے ، کارکنوں کو صرف جلسے ، جلوس اور جیلوں میں رسوائی ملی ، یہ سیاست نہیں بہت ہی گندا دھندہ ہے، گزشتہ روز ”کیا کھویا ، کیا پایا“ کے عنوان سے اپنی مختصر تحریر میں انہوں نے لکھا کہ 2013 سے اب تک پی ٹی آئی مسلسل گیارہ سال سے اقتدار میں ہے اقتدار کا یہ سفر خیبرپختونخوا سے شروع ہوا اور وفاق، پنجاب ، آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان سے ہوتا ہوا واپس خیبرپختونخوا میں اختتام پذیر ہونے جارہا ہےاس دوران پی ٹی آئی رہنما جو کنگلے تھے آج کروڑ پتی اور ارب پتی بن چکے ہیں جن کے پاس موٹر سائیکل تھی آج لینڈ کروزر میں گھومتے ہیں جن کے بچے سرکاری سکولوں میں پڑھا کرتے تھے آج مہنگے ترین پرائیویٹ سکولوں اور کالجوں میں پڑھ رہے ہیں سوال تو یہ ہے کہ عوام اور پی ٹی آئی ورکرز کو کیا ملا؟۔