راولپنڈی (نمائندہ جنگ) پاکستان تحریک انصاف کے اسلام آباد میں جلسے کی وجہ سے راولپنڈی کی مختلف شاہراہوں کو کنٹینرزلگاکر بند کردیاگیا،جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑمریڈ چوک،راجہ بازار،فیض آباد،کھنہ پل،روات ،مندرہ ودیگر جگہوں کو کنٹینرز لگا کر مکمل بند رکھا گیا ،ا،راولپنڈی پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بغیر کسی منصوبہ بندی کے اسلام آباد جانے والے راستوں کی بندش کے ساتھ اندرون شہر بھی بہت سے مقامات پر رکاوٹیں لگاکرسڑکوں کوبند کرنے سے اندرون شہر شہریوں کو سفرکرنے میں شدید دقت کاسامنا رہا،عوامی حلقوں کاکہنا تھاکہ جلسہ سنگ جانی میں ہورہا ہے اور ٹریفک مریڑ چوک ،راجہ بازار میں بند کردی گئی ہے ،پولیس نے جہاں مر ی روڈ پر فیض آباد کے مقام پر کنٹینرلگاکر جڑواں شہروں کے درمیان آمدورفت بند کی ،وہاں کھنہ پل پر ایکسپریس وے اور فلائی اوور،پیر ودھائی موڑ ،سی ڈی اے سٹاپ ،سواں پل ،عمار چوک ،رحیم آباد گلزار قائد ، پرانے ائرپورٹ روڈ پرکورال چوک ، روات ٹی چوک اور جی ٹی روڈ کو مندرہ کے مقام سے بند کیا گیا جبکہ مریڑ چوک پر رکاوٹیں کھڑی کرکے اسے مکمل طور پر بلاک کردیاگیا،دوسری جانب موتی پلازہ سے مریڑچوک کی جانب جانے والے راستے کو بھی کنٹینر کھڑا کرکے بند کردیاگیا، راجہ بازار سے مری روڈ اور سٹیلائٹ ٹاؤن و پیر ودھائی سے آئی جی پی روڈ کو ملانے والے راستوں بھی بند کیاگیا، ٹیکسلا جی ٹی روڈ مارگلہ سنگ جانی کے مقام پر جبکہ 26 نمبر چونگی کے قریب بھی شاہراہ کو بلاک کیا گیا،اس دوران اندرون شہر مختلف سڑکوں پر ٹریفک جام ہوگئی ،گوالمنڈی میں ریلوے برج کے نیچے ،مسلم ٹاؤن ،راجہ بازار سمیت مختلف علاقوں میں کئی گھنٹے تک ٹریفک پھنسی رہی ،جلسہ ختم ہونے پر رات سوادس بجے کے قریب راولپنڈی میں بند کئے گئے راستوں کوٹریفک کے لئے کھول دیاگیا۔
کراچی امریکی محکمہ خارجہ نے بھارت کی جانب سے پاک بھارت جنگ بندی میں امریکی کردار سے انکار کو جھوٹا اور گمراہ...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر و سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ پہلے...
اسلام آ باد صوبائی حکومتیں چینی قیمتوں میں اضافہ اور ذخیرہ اندوزی روکنےمیں ناکام ، صوبوں میں پرائس کنٹرول...
اسلام آباد وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بچوں کو پاکستان آنا چاہئے،...
اسلام آ باد شہباز شریف حکومت نےسوا سال میں کتنا قرضہ لیا؟تفصیلات سامنے آگئیں، مارچ 2024 سےمئی20254کےدوران...
اسلام آباد نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بدھ کے روز جولائی کے بجلی کے بلوں میں صارفین کو ریلیف...
اسلام آ باد فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے ملک میں تعلیم، دفاع، داخلہ اور صحت کے اہم شعبہ جات میں بھرتی کے عمل کو...
صنعا بحرِ احمر میں یمنی مزاحمتی تحریک ’’انصار اللہ‘‘نے ایک اور بڑی کارروائی کرتے ہوئے صہیونی مفادات سے...