سپریم کورٹ، دیامر بھاشا اور مہمند ڈیمز فنڈز کیس کی سماعت بدھ کو ہو گی

09 ستمبر ، 2024

اسلام آباد (آئی این پی ) سپریم کورٹ میں دیامر بھاشا اور مہمند ڈیمز فنڈز کیس کی سماعت 11 ستمبر بروز بدھ کو ہو گی۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں چار رکنی بینچ کیس کی سماعت کریگا، جسٹس عرفان سعادت، جسٹس نعیم اختر، جسٹس شاہد بلال بینچ میں شامل ہیں۔ اٹارنی جنرل ، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب، چیئرمین این ایچ اے، چیئرمین واپڈا، چیئرمین ایف بی آر کو نوٹس جاری کر دیا گیا، گورنر اسٹیٹ بینک، نیشنل بینک اور چیئرمین پیمرا کو بھی نوٹس جاری ہو گیا۔