ماضی سے سبق حاصل کرنا ہو گا، ہر ایک کو جلسہ کرنے کی اجازت ہے، خاقان عباسی

09 ستمبر ، 2024

چکوال(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی (اے پی پی) کے چیئرمین شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ماضی سے سبق حاصل کرنا ہو گا، ہر ایک کو جلسہ کرنے کی اجازت ہے، ہم جب اپوزیشن میں ہوتے ہیں تو یہ باتیں کرتے ہیں ، حکومت میں آ کر وہی دہراتے ہیں، سیاست میں برداشت ضروری ہے، ا گر کوئی جلسہ کرتا ہے تو اُسے کرنے دیں۔چکوال میں میڈیا سے گفتگو میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ رکاوٹیں نہیں ہونی چاہئیں، اگر کوئی جلسہ کرتا ہے تو اسے کرنے دیں، ہمیں ماضی سے سبق سیکھنا چاہیے۔ ہم جب اپوزیشن میں ہوتے ہیں تو یہ باتیں کرتے ہیں اور حکومت میں آ کر وہی دہراتے ہیں، میں خود ایک گھنٹہ گھوم کر یہاں پہنچا ہوں۔ لوگوں کو اپنی بات کرنے کا موقع دیں، اگر کسی نے قانون توڑا ہے یا الزام لگا ہے تو اس کے مطابق ہی ٹرائل ہوتا ہے۔